اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا سنگین غلطی تھی، بھارتی ایئرچیف

0
65

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ اپنے ہیلی کاپٹر کو ہی میزائل داغے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فضائی فوج کی نااہلی کا پردہ فاش کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرچیف راکیش کمار نے 27 فروری کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانہ ہماری ایک بڑی پیشہ ورانہ غلطی تھی۔

بھارتی ایئرچیف نے کہا کہ معاملے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور اس میں ہم اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلیے ہم نے اپنے دو افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب معاملے پر بھارتی میڈیا کی گزشتہ رپورٹس کے مطابق واقعے میں پانچ افسران کو ذمہ دار قراردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY