پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ آج منایا جارہا ہے

0
101

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا کو علم کی روشنی سے منور کرنے والی ہستی کو حرفِ عام میں استاد کہا جاتا ہے، استاد کسی بھی معاشرے کی تعمیر کا اہم جز ہوتے ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے دنیا بھر میں 5 آکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔

گھر سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر بچے کو معاشرے کا مفید شہری بننے کیلیے جس تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسکو استادوں سے ملتی ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جن میں طلباء اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY