سندھ رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

0
37

کراچی: سندھ حکومت نے سندھ رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی سفارش پر رینجرز کو پولیس کے دیئے گئے اختیارات میں توسیع کی منطوری دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حتمی منظوری کے لیےوزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کرسکتی ہے، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 ماہ  کی توسیع کی جائے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے بعد سندھ رینجرز صوبے بھر میں 4 جنوری تک اپنے فرائض انجام دے گی۔

LEAVE A REPLY