بلاول بھٹو سے اسفند یار ولی کی اہم ملاقات

0
68

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اپوزیشن اس کے خلاف متحد ہے اور ہمیں متحد رہنا پڑے گا، حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

اے این پی رہنما افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا مذاق اڑوایا اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنایا جانا چاہیے کہ 27 تاریخ پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے جبکہ حکومت ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY