ترکی کا شمالی شام میں آپریشن جاری، کرد ملیشیا کے 342 اہلکار ہلاک

0
71

انقرہ: ترکی کا شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں اس وقت تک 342 کرد ملیشیا اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترکی کی فوج کا شام کے شمالی علاقے میں کرد ملیشیا کیخلاف زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق آپریشن میں اس وقت تک کرد ملیشیا کے 342 افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ آپریشن میں ایک ترک فوجی ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترک فورسز نے کرد ملیشیا کے زیرِ تسلط آئے ہوئے 11 دیہات خالی کروانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

وزیرِ دفاع ترکی نے بتایا ہے کہ آپریشن بہارِ امن (پیس اسپرنگ) کامیابی سے جاری ہے اور اس وقت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے 300 سے زائد جنگجو ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY