پیپلز پارٹی 18 آکتوبر کو کراچی میں ریلی منعقد کرے گی، بلاول بھٹو

0
57

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 18 آکتوبر کو کراچی میں ریلی منعقد کی جائے گی۔

لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجا جائے گا کیوںکہ انہوں نے ایک سال میں نوکریاں پیدا کرنے کی بجائے بے روزگار پیدا کیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلیکٹڈ ہے یہ عوام کے ووٹوں سے ایوان میں نہیں آئی۔

انہوں نے شرکاء سے بھی کراچی میں 18 آکتوبر کو منعقد ہونے والی ریلی میں شریک ہونے کی اپیل کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کا دارلخلافہ کراچی چھننے نہیں دیں گے۔

LEAVE A REPLY