دورانِ حراست ہلاک ہونے والے اے ٹی ایم چور صلاح الدین کے والد نے پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا

0
37

رحیم یار خان: پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کے والد نے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا۔

پولیس کے مطابق محمد افضال نے اپنے گاؤں گورالی کی مقامی مسجد میں اعلان کیا کہ اس نے بیٹے کے قتل میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا ہے۔

محمد افضال کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا صرف اللہ کی رضا کی خاطر کیا ہے۔

 یاد رہے کہ یکم ستمبر کو فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کرکے منہ چڑانے والا ملزم پولیس کی حراست میں فوت ہوگیا تھا۔

ملزم جسکی شناخت صلاح الدین کے نام سے ہوئی تھی اور اسے رحیم یار خان پولیس نے اسکی ویڈیو وائرل ہونے کے ایک ماہ بعد گرفتار کیا تھا، دورانِ حراست انتقال کرگیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قیدی کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بعدازاں اسکا انتقال ہوگیا۔

دوسری جانب ڈی پی او عمر سلامت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY