نومبر میں نیازی سرکار کو گھر بھیجنے کیلیے پنجاب داخل ہوں گے، بلاول

0
43

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ 20 کروڑ نفوس پر مشتمل آبادی کا ملک چلا سکے۔

سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا سفر 50 سال قبل شہید بھٹو کی سوچ سے شروع ہوا تھا، اپنے ان 50 سالوں میں ہماری پارٹی نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں مگر ہم نے کبھی اپنے شہداء اور انکی قربانیوں کو بھلایا نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری والدہ نے اپنی جان قربان کردی مگر کبھی بھی کسی آمر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا، کیا یہ وہ پاکستان ہے جسکا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا؟ یہ وہ پاکستان نہیں جس کا خواب جناح نے دیکھا۔

انکا کہنا تھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ پاکستان دنیا میں اکیلا کیوں ہے؟ کس نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا؟ ہم عمران کی دھاندلی زدہ حکومت کو جلد گھر روانہ کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، اب نیازی نے کراچی پر قبضے کیلیے اپنی نظریں جمائی ہوئی ہیں مگر اسکا یہ منصوبہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران نیازی کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور ہم نومبر میں نیازی سرکار کو گھر بھیجنے کیلیے پنجاب میں داخل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY