کیفے سندھ کو مسمار کرنے کا معاملہ، کے ایم سی حکام کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری

0
40

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم نامے کے برخلاف کیفے سندھ کو گرانے پر کے ایم سی کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اظہر حسین رضوی کی سربراہی میں قائم ڈویژنل بینچ نے انیلا افغانی کی درخواست پر سماعت کی اور کے ایم سی حکام کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

یاد رہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر جاری ہونے کے باوجود کے ایم سی انتظامیہ نے دو روز قبل کیفے سندھ کو گرادیا تھا۔

عدالت نے معاملے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کے ایم سی کے اینٹی انکروچمنٹ انچارج اور دیگر متعلقہ حکام کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیے۔

LEAVE A REPLY