سکھر: پانی کے تنازع پر دو گروہوں میں تصادم، خواتین سمیت دس افراد زخمی

0
40

سکھر: اوڈھانہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے باعث خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے میں اوڈھانہ برادری کے دو گروہوں میں پانی کے تنازع پر تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سکھر کے نواحی علاقے کندھرا میں زرعی پانی کے تنازع پر فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے جسکے باعث خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تصادم کے باعث زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY