سندھ میں گندم کا سرکاری نرخ 3450 روپے مقرر

0
39

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں گندم کے فی بوری نرخ تین ہزار چار سو پچاس روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء، مشیروں اور آئی جی سندھ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے کے اندر مارکیٹوں میں آٹے کی فی کلو قیمت 45 روپے جبکہ چکیوں پر 55 روپے فی کلو مقرر ہے۔

سندھ کابینہ نے بریفنگ کے بعد گندم کے فی سو کلو بوری پر نرخ تین ہزار چار سو پچاس روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ آٹے کی قیمت کم کی جائے تاکہ غریب آدمی تک سستی روٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY