چیئرمین پیپلز پارٹی نے مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کردیا

0
51

مٹھی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو رات ملانی ہاؤس میں قیام کے بعد افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے بینظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس پہنچے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد تھر کول ایریا میں لوگوں کو الاٹ کیے گئے گھروں کی اسکیم کا افتتاح کریں گے اور متاثرین میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر پی پی چیئرمین کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ارباب لطف اللہ، عاجز دھامراہ و دیگر پارٹی قائدین شامل ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جامعہ میں اس وقت تک 38 طالبِ علموں کا داخلہ ہوچکا ہے جبکہ افتتاح کے بعد مزید داخلوں کا بھی امکان ہے۔

LEAVE A REPLY