مقبوضہ وادی پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 72 سال مکمل، کشمیری آج یومِ سیاہ منارہے ہیں

0
68

سرینگر: مقبوضہ وادی پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو آج 72 سال مکمل ہوگئے جبکہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

بھارت کی غاصب مسلح افواج نے عالمی قوانین کو پسِ پشت ڈال کر آج کے روز 27 آکتوبر 1947 کو کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔

دوسیر جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری آج کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جبکہ ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی غاصب مسلح افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماہِ آگست سے کرفیو نافذ کر رکھا جسکی وجہ سے وادی میں بنیادی سہولیات، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY