اکتوبر میں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئے، شبّر زیدی

0
81

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبّرزیدی کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں 320 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے  گئےجو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے  محصولات کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  الحمد اللہ، مقامی ٹیکسوں کی وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال درآمدات میں کمی سے50 ارب روپے محصولات کم جمع ہوئے۔

LEAVE A REPLY