کراچی: پولیس اہلکاروں کے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف

0
127

کراچی: (رپورٹ-امتیاز مستوئی) شہری کو تاوان کے لئے اغوا کرنے والا پولیس اہلکار اشرف تھانہ پاکستان میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے رابعہ نامی خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اشرف نامی اہلکار کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار اہلکار کے ساتھی اے ایس آئی ندیم، عرفان اور دیگر پانچ سویلین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں کےاغوا کے واقعہ میں ملوث ہونے کا مقدمہ مغوی نوید کی بیوی رابعہ نے تھانہ پاکستان بازارمیں درج کروایا تھا۔

مدعی رابعہ نے پولیس کو بتایا کہ 27 آکتوبر کو اسکے شوہر نوید کو ایک گاڑی میں اغوا کیا گیا جس پر پولیس درج تھا اور واقعے میں پانچ سے چھ افراد ملوث تھے۔

رابعہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ دن میں اغواکاروں نے اسکے شوہر نوید کو چھوڑ دیا لیکن 3 لاکھ روپے کی رقم بھتہ تین میں  دینے کا کہا جس پر ہم نے انہیں کہا کہ ہم غریب ہیں اتنی رقم نہیں دے سکتے۔

خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ  چارروز بعد میں نے 25 ہزار روپے کی رقم اغوا کاروں کو دی اور اس پر نشانی لگادی۔

مدعی کے مطابق ملزمان جب مجھ سے بھتہ کی رقم لینے آئے تو پاکستان بازار تھانہ کی پولیس بھی پہنچ گئی اور اشرف نامی اہلکار کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خاتون نے مزید بتایاکہ مذکورہ ملزمان نے ایک ماہ قبل بھی میرے گھر میں لوٹ مار کی تھی اور اس دوران انہوں نے اس  کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بھی لوٹی تھی۔

LEAVE A REPLY