کراچی: گارمنٹ فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

0
111

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ سے عمارت جل کر راکھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تین فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کیلیے روانہ کیا گیا۔ فائر ٹینڈرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں روپے کا قیمتی سامن جل کر راکھ ہوگیا۔

LEAVE A REPLY