رابی پیرزادہ نے متنازعہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

0
83

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکی متنازعہ ویڈیوز وائرل کرنے والوں کیخلاف وقاقی خفیہ تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل گلوکارہ کی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسکے بعد معاملہ اتنا بڑھا کے انکے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

دوسری جانب گلوکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

رابی پیرزادہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تحقیقات کی جائیں کہ انکی متنازعہ ویڈیوز کس نے اور کیسے اپلوڈ کیں۔

مذکورہ معاملے پر ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں فیس بک انتظامیہ کو خط لکھ کر معاونت طلب کی گئی ہے جن اکاؤنٹس سے یہ ویڈیوز اپلوڈ ہوئیں انکی تفصیلات ہم سے شیئر کی جائیں تاکہ ان تمام افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے۔

LEAVE A REPLY