ضمنی انتخابات: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 دادو پر پولنگ کا عمل جاری

0
71

دادو: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 جوہی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید صالح اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امداد لغاری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب ضلع دادو کے حلقہ پی ایس 86 جوہی پر پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

حلقے میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضغ رہے کہ مذکورہ سیٹ پی پی رہنما سید غلام شاہ جیلانی کی طویل عرصہ علالت کے بعد انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY