ہالہ کے قریب مسافر کوچ اور گدھا گاڑی میں تصادم، نو افراد جاں بحق

0
25

مٹیاری: ہالہ کے  قریب گدھا گاڑی اور مسافر کوچ کے کے مابین تصادم کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ منصورہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب نوابشاہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیزرفتاری کے باعث ایک گدھا گاڑی سے ٹکراگئی جسکے باعث نوافراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY