حزبِ اختلاف کی صدرِمملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری

0
21

اسلام آباد: حزبِ اختلاف نے صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر محسن رانجھا نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن جماعتیں صدرِ مملکت عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری کررہی ہیں۔

بیرسٹر محسن رانجھا نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت کا الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تقرری کا فیصلہ غیر آئینی تھا اور دیگر تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد مواخذے کی تحریک لائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 4 نومبر کواسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تعیناتی کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY