قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، وزیرِاعظم کا ایوان سے خطاب متوقع

0
24

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے وفاقی دارالحکومت میں جاری آزادی مارچ پر بحث کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ملک بھر میں کرپشن کیخلاف جاری مہم پر احتجاج کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حزبِ اختلاف موجودہ سیاسی صورتحال، مہنگائی اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قوانین کی منظوری پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اجلاس کیلیے تاحال کسی بھی مقیّد اپوزیشن رہنما کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان بھی متوقع طور پر ایوان سے خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY