اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروادی

0
23

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کیخلاف عدم اعتماد کی رٹ سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کروادی گئی۔

قاسم سوری کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کروائی جس پر دیگر اپوزیشن اراکین کے دستخط بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت جمع کروائی گئی ہے۔

نوٹس میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کے الزام عائد کیے گئے ہیں، قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے مختلف مواقع پر آئین و قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر قوائد کی خلاف ورزی کرکے ممبران کا اعتماد کھوچکے ہیں اسلیے انکے خلاف قرارداد پر سات یوم میں کارروائی کی جائے۔

LEAVE A REPLY