حکومت کو نوازشریف کے بیرونِ ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں، نعیم الحق

0
27

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف سخت علیل ہیں، ہم نے انکی رپورٹس دیکھی ہیں، ہر پاکستانی کو اپنی مرضی سے علاج کروانے کا حق ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کو انکے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں اب یہ معاملہ عدالت کی صوابدید سے مشروط ہے کہ وہ انہیں اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہے کہ وہ انہیں کب تک بیرونِ ملک جانے کی اجازت دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY