معروف بھارتی اداکار سنی دیول کا پاکستان آنے کا اعلان

0
36

نئی دہلی: نامور بھارتی اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گورداسپور سے منتخب رکنِ اسمبلی سنی دیول نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ یاتریوں کے پہلے وفد میں سابق وزیرِاعظم من موہن سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو اور فلم اسٹار سنی دیول شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل وزیرِاعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر 10 ہزار سے زائد سکھ یاتری تقریب میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے تقریب میں شرکت کیلیے سکھ مذہب کی نامور شخصیات باالشمول سابق وزیرِاعظم من موہن سنگھ، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور سنی دیول سمیت بیشتر افراد کو دعوت نامے بجھوائے تھے۔

LEAVE A REPLY