سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے اپوزیشن متحد ہے، بلاول بھٹو

0
16

مظفر گڑھ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ‘سیلیکٹڈ وزیرِاعظم’ کو گھربھیجنے کیلے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

پارٹی کارکنان سے مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیازی کی آمرانہ سوچ آئین، جمہوریت اور وفاق کو خطرات سے دوچار کررہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر عوام چاہتی ہے کہ ہم اس سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں تو اسکے لیے ہم لانگ مارچ بھی کرنے کیلیے تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر پی پی کارکنان چاہتے ہیں کہ ہم بھی دھرنوں کی سیاست کریں تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پورے ملک میں جاکر اس سیلیکٹڈ اور جعلی میندیٹ والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔

LEAVE A REPLY