وزیراعظم عمران خان نے تاریخی کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح کر دیا

0
29

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلیے تاریخی کرتارپور راہداری منصوبےکا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، نوجوت سدھو، سنی دیول اور امریندر سنگھ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا جبکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعے کو کم کرنے پر زور دیا ہے مگر بدقسمتی کے ساتھ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ لوگ گھروں میں قید ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ لوگوں کو قریب لاتا ہے نہ کہ انتخابات جیتنے کیلئے لوگوں کے دل میں نفرتیں بھرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا اور نیلسن منڈیلا کی بھی مثال ہم سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اب مودی صاحب بھی مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائیں گے اور مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے میں ہم سے تعاون کریں گے۔

LEAVE A REPLY