نیب نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ حکومت کی ایماء پر چھوڑدیا

0
28

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزارتِ داخلہ کو اپنا تحریری جواب بھیج دیا۔

نیب کی طرف سے لکھے گئے جوابی خط میں یہ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں سے نکالنے کا اختیار وزارتِ داخلہ کے پاس ہے، وفاقی حکومت نے پہلے بھی دو افراد کے نام نیب کے علم میں لائے بغیر ای سی ایل سے نکالے تھے۔

احتساب بیورو کی طرف سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی صوابدید رکھتی ہے اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کا فیصلہ خود وزارتِ داخلہ کرے۔

واضح رہے وزارتِ داخلہ نے نیب کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے خط لکھا تھا۔

LEAVE A REPLY