تلہار کے قریب روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق

0
32

بدین: تلہار کے قریب خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار کار چنگچی رکشا کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں گرگئی جسکے نتیجے میں افراد جاں بحق ہوگئے۔

روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے، تین خواتین اور ایک نوجوان شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب تمام جاں بحق افراد کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY