وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

0
36

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آزادی مارچ سمیت ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں تاحال نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ میں شامل نہیں تاہم سمری کابینہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ میں ممبر اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY