وفاقی کابینہ کی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت

0
26

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی سابق وزیرِاعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ نواز شریف کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلیے واپسی کی ضمانت دینا ہوگی اور شورٹی بانڈ جمع کروانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی منظوری دی اور اور بتایا کہ انہیں اسکے لیے شورٹی بانڈ جمع کروانا ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِقانون فروغ نسیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے نمائندے سے ضمانت جمع کروانے کا کہا گیا ہے جبکہ اس فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی بھی ضرورت نہیں۔

LEAVE A REPLY