ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 25 لاکھ ڈالرز کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی

0
33

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 25 لاکھ ڈالرز کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منظور کردہ گرانٹ پنجاب کے دیہی علاقوں میں زرعی شعبے کو ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنانے اور زرعی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلیے استعمال کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ 28 آکتوبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 7 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی جسے صوبہ سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کی بہتری کیلیے خرچ کرنے کیلیے استعمال میں لایا جانا تھا۔

LEAVE A REPLY