ڈیل کا تاثر درست نہیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیرِاعظم

0
41

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کرکے باہر جاسکتے ہیں، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محض انسانی ہمدردی کی بنا پر باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں، انکے نام کو ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ وفاقی وزیر فروغ نسیم لے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے بیرونِ ملک علاج کے حوالے سے واضح مؤقف دے چکی ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرکے باہر جاسکتے ہیں اور اس میں حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY