آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر کراچی منتقلی کی درخواست مسترد

0
38

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر کراچی منتقلی کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی جس میں فریال تالپور کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو عدالت میں بیماری کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر کی کراچی منتقلی کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی تمام تر میڈیکل ہسٹری کراچی میں ہے لہٰذا انہیں وہاں منتقل کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال داخل کروا کے سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے اور انہیں وہاں ہر قسم کی سہولیات دی جارہی ہیں اگر انہیں مزید کوئی سہولت چاہیے تو وفاقی حکومت کو درخواست کریں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا اور آصف زرداری کی کراچی منتقلی کی استدعا مسترد کردی۔

یاد رہے اس سے قبل عدالت نے آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کے عدالتی ریمانڈ میں 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY