نمرتا چندانی کیس کی عدالتی تحقیقات مکمل کرنے کیلیے مدت میں ایک ماہ کی توسیع

0
40

کراچی: صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے نمرتا چندانی کیس کی عدالتی تحقیقات مکمل کرنے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

سیشن جج لاڑکانہ اقبال حسین میتلو کی درخواست پر محکمہ داخلہ کی طرف سے عدالتی تحقیقات کیلیے ایک مہینے کا اضافہ کردیا گیا۔

سیشن جج اقبال حسین کی طرف سے محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی تھی نمرتا کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں، کچھ رپورٹس بھی ابھی تک موصول نہیں ہوئیں اس لیے مدت میں ایک امہ کی توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ آصف ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا چندانی کی پراسرار موت کی عدالتی تحقیقات مکمل کرنے کیلیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا مگر تحقیقات مکمل نہ ہوسکنے کے باعث مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY