جے یو آئی کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے اور احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں بڑھانے کا فیصلہ

0
39

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت میں جاری دھرنے و آزادی مارچ کو ختم کرنے اور احتجاج کے دائرہ کار کو پور ملک میں پھیلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت پارٹی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس آج ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان تمام لوگوں سے اپیل کی کہ آپ میں سے جو لوگ اسلام آباد نہیں آسکے وہ ملک بھر میں اس مہم کا حصہ بنیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے اور احتجاج کے سلسلے میں پورے ملک کی قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے کا بھی اعلان کیا۔

آزادی مارچ کے پلان بی کے مطابق جے یو آئی اپنا اسلام آباد میں لگایا گیا دھرنا ختم کرے گی اور پورے ملک کی قومی شاہراہوں کو بلاک کریگی۔

مولانا کے اعلان کے فوراً بعد پارٹی کارکنان نے اپنے ٹینٹس اور سامان سمیٹنا شروع کردیا ہے اور واپس لوٹنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY