آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
34

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہوں کو  بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے کلبھوشن جادھو سے متعلق فیصلے کے اطلاق کے لیے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیاجارہا ہے اور اس حوالے سے  حتمی صورتحال سے وقت کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY