نوازشریف کو بیرونِ ملک جانے کیلیے چار ہفتوں کی مشروط اجازت

0
28

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کو علاج کیلیے چار ہفتوں کیلیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِقانون فروغ نسیم کے مطابق یہ فیصلہ چارہفتوں کیلیے کیا گیا ہے۔

فروغ نسیم کے مطابق یہ فیصلہ نوازشریف کی صحت کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف یا شہباز شریف کو سات ارب کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کروانے ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، آرڈر تیار ہے جو کسی بھی وقت جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس کو دیکھنے کے بعد کیا ہے کیونکہ ہمین اندازہ ہی نہیں تھا کہ انکی حالت اتنی سیریس ہے تاہم یہ یہ مدت قابلِ توسیع ہے۔

LEAVE A REPLY