مسلم لیگ (ن) نے وفاقی حکومت کا نواز شریف کو مشروط بنیادوں پر باہر جانے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

0
30

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے نوازشریف کو علاج کیلیے بیرونِ ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط غیرقانونی ہے اور کوئی یہ کیسے بتا سکتا ہے کہ ایک مریض کتنے عرصے میں ٹھیک ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ذیلی کمیٹی کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت کے رویے پر مشاورت کرنے کیلیے کل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اور اجلاس کے بعد کل سہ پہر تین بجے وہ اپنی پریس کانفرنس میں لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ عمران نیازی کی فسطائیت اور بدلے پر مبنی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے ضمانت حاصل کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے اور اب ای سی ایل سے نام ہٹانے پر شرائط عائد کرنا ناقابلِ سمجھ اقدام ہے۔

LEAVE A REPLY