سیالکوٹ: وین اور جیپ میں تصادم، سات افراد جاں بحق

0
38

سیالکوٹ: پسرور کے قریب کیری وین اور جیپ میں تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کیری وین میں سوار خاندان ایک جنازے میں شرکت کیلیے جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار جیپ سے تصادم کے باعث سات افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY